31 مارچ، 2009، 5:32 PM

قشقاوی

ایران نے تین جزیروں کے بارے میں عرب رہنماؤں کے بیان کو ایران کے اندرونی معمالات میں مداخلت قراردیکر رد کردیا ہے

ایران نے تین جزیروں  کے بارے میں عرب رہنماؤں کے بیان کو ایران کے اندرونی معمالات میں مداخلت قراردیکر رد کردیا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان قشقاوی نے تین ایرانی جزیروں تنب بزرگ تنب کوچک اور ابو موسی کے بارے میں عرب رہنماؤں کے بیان کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیکر مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے دوحہ میں عرب رہنماؤں کی طرف سے تین ایرانی جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی کے بارے میں بیان کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیکر مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جزیرے ایرانی سرزمین کا اٹوٹ انگ تھے ہیں اور رہیں گے ترجمان نے کہا کہ عرب رہنماؤں کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے  انھوں نے کہا کہ بعض عرب رہنما اس قسم کے غلط بیانیہ صادر کرکے اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد میں رخنہ ڈالنے اور مسئلہ فلسطین سے عالمی رائے عامہ کی توجہ کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ اگر عرب ممالک کچھ کرسکتے ہیں تو انھوں نے آج تک مسئلہ فلسطین کو کیوں حل نہیں کیا اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بعض عرب رہمناؤں نے فلسطینیوں کی مدد کے بجائے اسرائیل کی کھل کر مدد کی ہے ۔    

 

News ID 853341

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha